عوام سے 11 روپے میں بجلی خرید کر عوام کو ہی 40 روپے میں فروخت کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ علی ظفر

عوام سے 11 روپے میں بجلی خرید کر عوام کو ہی 40 روپے میں فروخت کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ علی ظفر

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نیٹ بلنگ سے متعلق اعلان کو عوام پر بم قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ نیپرا عوام سے بجلی 11 روپے فی یونٹ میں خریدے گی جبکہ حکومت وہی بجلی عوام کو 40 روپے فی یونٹ میں فروخت کرے گی، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

سینیٹ: بچوں کی فحش ویڈیوز پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ جرمانے کا بل منظور

انہوں نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ سولر لگائیں تو آپ کو فائدہ دیا جائے گا، لوگوں نے قرض لے کر سولر پینل لگائے اور لاکھوں روپے کے پینلز پر سرمایہ کاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ ہم ہرگز عوام کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے، حکومت جواب دے گی کہ ہم کچھ نہیں کر رہے اور نیپرا ایک آزاد ادارہ ہے جس نے یہ سب کیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ نیپرا آزاد نہیں ہے بلکہ نیپرا وہی پالیسی بناتی ہے جس کی حکومت ہدایت دیتی ہے، آئی پی پیز بجلی پیدا نہ بھی کریں تو انہیں ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام پر بم کے مترادف ہے، نیپرا کے چیئرمین کو سینیٹ میں بلایا جائے، اگر نیپرا نے کوئی فیصلہ کیا ہے اور حکومت کہتی ہے کہ ہم بے بس ہیں تو حکومت قانون سازی کرے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.