وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد حملے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہیں نہ کہیں سکیورٹی میں خلا رہ جاتا ہے، اسی لیے سکیورٹی کو مزید مؤثر اور سخت بنانے کی ضرورت ہے۔
انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی تھی؟ ہمارے بچے جوان تیار ہیں، سلمان اکرم راجا
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے لیے حکومت کی جانب سے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری فوج، پولیس اور عوام دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ہم ان دہشتگردوں کو شکست دے کر تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے۔