پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کے کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا اور ہر کسی نے صوبے کو اپنی تجربہ گاہ بنایا، لیکن اب وہ صوبے کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔
انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی تھی؟ ہمارے بچے جوان تیار ہیں، سلمان اکرم راجا
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، تعلیم، صحت اور اسپورٹس سمیت ہر شعبے میں صلاحیتیں موجود ہیں، مسائل صرف مواقع کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا جس کے باعث بے امنی پھیلی، لیکن اب وہ اپنے صوبے کے مفاد کے لیے ہر کسی کے ساتھ بیٹھیں گے چاہے کوئی انہیں کتنا ہی ناپسند کرے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا گیا، وفاق نے صوبے کے 4000 ارب روپے سے زیادہ روک رکھے ہیں، لیکن وہ عوام کی مدد سے یہ رقم واپس لیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جامعات بے روزگار افراد تیار کر رہی ہیں، لیکن ان کی کوشش ہے کہ نوجوان بغیر روزگار کے نہ رہیں اور سب مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنائیں۔