جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی اور انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی اور انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

0

لاہور: مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جوئے کی تشہیر کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس دوران تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد

عدالت نے سعد الرحمان عرف ڈکی، ان کی اہلیہ اور دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر آن لائن جوئے کی ویب سائٹس کی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.