لاہور میں پتنگ بازی، موسیقی، کھانوں اور تفریح کے ساتھ منایا جانے والا تین روزہ بسنت فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
تین دن کے دوران شہر بھر میں بسنت کی بھرپور رونقیں رہیں اور ہر عمر کے افراد تہوار کے رنگ میں رنگے دکھائی دیے۔
ہمیں غدار کہا گیا، ملک توڑنے والوں کو کوئی سزا نہیں دی گی، سردار اخترمینگل
بسنت کے موقع پر بچے، بزرگ، نوجوان اور جوان سب ہی پتنگیں ہاتھوں میں لیے چھتوں پر موجود تھے۔ پیچے لڑانے، بوکاٹا کے نعروں، ڈھول کی تھاپ اور خوشیوں سے بھرپور ماحول نے لاہور کا منظر بدل دیا۔ مختلف مقامات پر دعوتوں کا اہتمام کیا گیا اور شہریوں نے بھرپور انداز میں بسنت سے لطف اندوز ہوئے۔
بسنت کے آخری پیچے لڑانے والوں کے لیے بسنت کا وقت صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کامیاب فیسٹیول کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی بسنت منانے کا عندیہ دیا ہے۔