بھمبر , غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر بڑا چھاپہ، فیکٹری سیل

0

محكمه ان لینڈ ریونیو بھمبر کی کارروائی۔چیئر مین ان لینڈ ریونیو چوہدری عبد الرحمن اور کمشنر ان لینڈ ریونیو ساؤتھ زون سید انصر علی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو سرکل بھمبر چوہدری اظہر حسین کی سربراہی میں بانیاں خورد تحصیل برنالہ ضلع بھمبر میں ایک غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر ہمراہ ایکسائز سکواڈ چھاپہ مارا گیا جو بدوں رجسٹریشن سگریٹ ہا کی پروڈکشن کی تیاری کر رہی تھی کو موقع پر ایک عدد سگریٹ میکنگ مشین ، ایک عدد پیکنگ مشین اور سیلوفین مشین موجود تھی ۔
فیکٹری میں 03 عدد ٹرے سگریٹ جو کہ ٹرائل پروڈکشن کے دوران تیار شدہ بدوں لیبل برانڈ موجود تھے جن کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ فیکٹری میں 10 عدد مز دور موجود تھے فیکٹری کو فی الفورسیل کر دیا گیا اور فیکٹری مالکان کے خلاف تحت ضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فیکٹری کے مین گیٹ پر چوہدری فتح محمد ڈیری فارم کا بورڈ لگا ہوا تھا یہ سگریٹ فیکٹری ایک ڈیری فارم میں لگائی جا رہی تھی وزیر اعظم اور منسٹر ان لینڈ ریونیو کی ہدایت پر نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر قانونی سگریٹ کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.