Gas Leakage Web ad 1

ایف آئی اے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری

ایف آئی اے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری

0

کراچی: ایف آئی اے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کے معاملے میں قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان پہنچانے والی پیٹرولیم کمپنی نے ادائیگیاں شروع کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کے سربراہ ایاز مہر نے اپنی زیر نگرانی جاری پیٹرولیم کمپنی کی تحقیقات سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کرا دی ہے۔

مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے، زیادہ تر لاپتا افراد کالعدم بی ایل اے کے ممبران ہیں، خواجہ آصف

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم کمپنی نے 2019 سے 2022 کے دوران پیٹرول کی فروخت پر عائد لیوی کی رقم مبینہ فراڈ کے ذریعے حکومتی خزانے میں جمع نہیں کروائی، جس کی مجموعی رقم 47 ارب روپے تک جا پہنچی۔

مزید رپورٹ میں درج ہے کہ اس فراڈ کے مدعی وزارتِ توانائی و پیٹرولیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشفاق احمد تھے، جبکہ مقدمے میں 13 افراد کو نامزد کیا گیا، جن میں کمپنی کے مالکان، دو خواتین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین شامل تھے، جن میں سابق ایم ڈی کے الیکٹرک تابش گوہر کا نام بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو برس تک یہ تحقیقات مختلف تفتیشی افسران کے پاس رہیں، جس کے بعد بالآخر مذکورہ کمپنی نے 47 ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع کرانے پر آمادگی ظاہر کی۔ کمپنی کی جانب سے ایک ارب روپے کی پہلی قسط نقد ادا کر دی گئی ہے، جبکہ باقی 46 ارب 40 کروڑ روپے کے پوسٹ ڈیٹڈ چیکس بھی جمع کرا دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ غیر مشروط اور اٹل بینک گارنٹی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے کارپوریٹ کرائم سرکل کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز مہر نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.