**اسلام آباد:** رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پیش کردہ تخمینوں سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ اوسط مہنگائی بھی کم رہ سکتی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، اگرچہ معاشی نمو اور مہنگائی دونوں حکومت کے مقررہ اہداف سے کم رہنے کا تخمینہ ہے، تاہم رواں مالی سال کی کارکردگی آئی ایم ایف کے پیش گوئی کردہ اعداد و شمار سے بہتر ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک
وزارت خزانہ کی جانب سے معاشی شرح نمو کے **4.0 فیصد** تک پہنچنے کی توقع ہے، جو آئی ایم ایف کے **3.2 فیصد** کے تخمینے سے واضح طور پر زیادہ ہے۔
اسی طرح، وزارت خزانہ کے اندازے کے مطابق سالانہ اوسط مہنگائی کی شرح **6.1 فیصد** رہے گی، جبکہ آئی ایم ایف نے اس کے **6.3 فیصد** رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
تاہم، رپورٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں مہنگائی میں دوبارہ اضافے کے امکانات ہیں۔