پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام سمز جن پر مسلسل ایک سو اسی دن یعنی چھ ماہ کے دوران کال، پیغام رسانی یا انٹرنیٹ کا استعمال نہیں ہوا، بند کر دی جائیں گی،
پی ٹی اے کے مطابق مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد ایسی سمز غیر فعال ہو جائیں گی اور بعد ازاں انہیں کسی دوسرے صارف کو فروخت کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد غیر استعمال شدہ سمز کے غلط استعمال کو روکنا اور ٹیلی کمیونیکیشن نظام کو زیادہ مؤثر بنانا ہے، پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سم کو فعال رکھنے کے لیے مقررہ مدت کے اندر استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔