sui northern 1

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خیبر پولو ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

0
Social Wallet protection 2

گلگت میں نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے خیبر پولو ٹورنامنٹ جیتنے والی گلگت بلتستان پولو ٹیم کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے چترال پولو ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کرنے پر ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور بہترین ٹیم ورک کو سراہا،

sui northern 2

نگران وزیر اعلیٰ نے پولو کے فروغ، کھلاڑیوں کی تربیت اور رہنمائی میں پاک فوج اور ایف سی این اے کے کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کی ٹیم مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کرتی رہے گی،

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں منعقد ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف پولو ٹورنامنٹ اور شندور پولو ٹورنامنٹ میں بھی ٹیم کی کامیابی کی توقع ہے، نگران حکومت پولو کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل اور پولو گراؤنڈز کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی جبکہ شندور پولو ٹورنامنٹ میں برابری کی بنیاد پر شرکت یقینی بنانے کے لیے بروقت خیبرپختونخواہ حکومت سے رابطہ کر کے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی،

تقریب کے اختتام پر نگران وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان پولو ٹیم کے کھلاڑیوں میں دس لاکھ روپے کا چیک اور سووینئرز تقسیم کیے، اس موقع پر نگران صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.