sui northern 1

سکیورٹی واپس لیکر ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، مصطفیٰ کمال کا ایک بار پھر کراچی کو وفاقی کنٹرول میں دینے کا مطالبہ

سکیورٹی واپس لیکر ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، مصطفیٰ کمال کا ایک بار پھر کراچی کو وفاقی کنٹرول میں دینے کا مطالبہ

0
Social Wallet protection 2

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر کراچی کو فوری طور پر وفاق کے کنٹرول میں لینے کا مطالبہ کر دیا۔

sui northern 2

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی جیسا اہم شہر نااہل صوبائی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو فی الفور وفاق کا حصہ بنایا جائے، وفاق ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے شہر کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے، اور اسے آرٹیکل 148 کے تحت کنٹرول میں لینا چاہیے۔

انہوں نے گل پلازا کے سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ شہید ہوئے، اور گل پلازا کی غفلت اور کارکردگی پر ہم نے اسے ظلم کہا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ظلم کو ظلم کہنے پر یہ رویہ ہے تو دوبارہ کہتا ہوں کہ کراچی کو ان کے چنگل سے آزاد کرایا جائے، اور سندھ حکومت کے اس اقدام سے ایم کیو ایم کے موقف کی تصدیق ہوئی ہے۔

انسان جلد ہی 150 برس تک زندہ رہ سکیں گے: ماہرِ جینیات

سکیورٹی واپس لینے سے متعلق سوال پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھ سے بھی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، لیکن سکیورٹی ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ سکیورٹی واپس لے کر ہمیں ڈرایا جا سکتا ہے، لیکن انہیں حق نہیں کہ وہ کراچی کے حکمران رہیں، اور سندھ حکومت ایسے اقدامات سے ہماری آواز دبا نہیں سکتی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جئے سندھ کے نعرے لگانے والے شاہراہوں پر کھڑے ہو کر پاکستان توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور سندھ حکومت انہیں سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ یہ اقدامات ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا گیا ہے اور کابینہ میٹنگ میں بھی یہ بات اٹھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری وفاقی حکومت اور ریاست ہمارے موقف کو سن رہی ہے، اور یہ کوئی غیر جمہوری یا غیر آئینی بات نہیں ہے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سے بھی بات کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ ایسا کرنا ان کے اپنے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.