sui northern 1

9 مئی و دیگر 5 کیسز؛ عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنیکی ہدایت

9 مئی و دیگر 5 کیسز؛ عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنیکی ہدایت

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی اور دیگر پانچ کیسز کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

sui northern 2

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی اور دیگر پانچ کیسز کی سماعت کی۔

کراچی میں پولیس کم ہے اسی لیے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لی گئی ہوگی: ترجمان سندھ حکومت

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 6 فروری تک توسیع کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے۔

عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدیں اور دیگر مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.