sui northern 1

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں اسٹروک منیجمنٹ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں اسٹروک منیجمنٹ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی

0
Social Wallet protection 2

لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ہر ڈی ایچ کیو اسپتال میں نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

sui northern 2

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اور ایک نرس کو فوری طور پر تین ماہ کی اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے ‘رمضان نگہبان پیکج’ کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسٹروک کے مریضوں کے لیے فوری طور پر ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ضلعی اسپتالوں کے ڈاکٹر فالج کے مریضوں کے فوری علاج کے لیے اسپیشلسٹ اور کنسلٹنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کر سکیں گے۔

مریم نواز شریف نے اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کے لیے نرسز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی اور ریسکیورز کو اسٹروک مینجمنٹ کی تربیت دلوانے کے لیے اقدامات کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے فالج کے علاج سے متعلق عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فالج کے علاج میں گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے اور وہ اس آگاہی مہم کی خود قیادت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر چلڈرن اسپتال میں بھی اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کیے جائیں گے تاکہ کسی مریض کو علاج کے لیے بڑے شہر کا رخ نہ کرنا پڑے۔

پمز کے نیورالوجسٹ ڈاکٹر قاسم بشیر نے اسٹروک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ 25 سال سے زائد عمر کے ہر چار میں سے ایک فرد کو فالج کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، جبکہ فالج کی پری ہاسپٹل، ہاسپٹل اور پوسٹ ہاسپٹل کیئر کے لیے آگاہی اور تربیت انتہائی ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.