وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت رمضان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر متعلقہ امور کی منظوری بھی دی گئی۔
فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے خلاف سخت قانونی کارروائی، مالک سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں راشن کارڈ رکھنے والوں کو رمضان کے دوران 3 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اس پروگرام کے تحت پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو بھی فی خاندان 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں کوئی بھی مستحق خاندان خود کو تنہا محسوس نہ کرے، حکومت غریب عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔