Gas Leakage Web ad 1

فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے خلاف سخت قانونی کارروائی، مالک سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

0

ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایات پر فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے تحت فیصل ٹاؤن کے مالک چوہدری عبدالمجید سمیت چار افراد کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ پولیس کے تعاون سے فیصل ٹاؤن کے مالک کے بھائی چوہدری جاوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے، آر ڈی اے کے مطابق فیصل ٹاؤن انتظامیہ پر منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ ہاؤسنگ سکیم میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، مزید یہ بھی تصدیق ہوئی ہے کہ فیصل ٹاؤن میں تریپن پلاٹس کی الاٹمنٹ اور نالے کی ڈویلپمنٹ نہیں کی گئی، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور شہریوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ان کے مطابق فیصل ٹاؤن کے خلاف کارروائی پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ انیس سو چھیہتر کے تحت کی گئی ہے جبکہ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پلاٹس کی خرید و فروخت سے قبل آر ڈی اے سے باقاعدہ منظوری کی تصدیق ضرور کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.