گلبرگ کے علاقے میں ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد پولیس نے ہوٹل کے مالک کرنل ریٹائرڈ فضیل احمد سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے گل پلازہ سانحے کے بعدکمرشل عمارتوں کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا
مقدمے میں ہوٹل انتظامیہ کے دیگر عہدے دار ندیم مرزا، عاطف، محمد کامل خان، بلال شاہ اور محمد مصائب کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر راشد رفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے بیسمنٹ میں غیر قانونی بوائلر نصب کیا تھا، جس سے گیس لیک ہونے اور بوائلر پھٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ بوائلر آپریٹر غیر تجربہ کار تھا۔
ہوٹل انتظامیہ کو پہلے بھی فائر سیفٹی کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے، لیکن انہیں نظر انداز کیا گیا۔ اس غفلت کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ مزید یہ کہ آتشزدگی کے دوران بیسمنٹ میں کھڑی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی نقصان کا شکار ہوئیں۔