وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کابینہ کی توثیق کے بعد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کے معاملے پر تفصیلی اور سیر حاصل بحث ہوئی، جس کے بعد کابینہ نے اس کی باقاعدہ توثیق کی۔ ان کے مطابق اسی منظوری کے بعد وزیراعظم نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کا مکمل علم ہے کہ اس معاملے پر کابینہ میں گفتگو ہوئی اور یہ فیصلہ مشاورت کے عمل کا حصہ تھا۔