sui northern 1

ذمہ داران کوکٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، میئرکراچی کا سانحے گل پلازہ کے متاثرین کے گھروں کا دورہ

ذمہ داران کوکٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، میئرکراچی کا سانحے گل پلازہ کے متاثرین کے گھروں کا دورہ

0
Social Wallet protection 2

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے گل پلازہ سے متاثرہ خاندانوں کے گھروں کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات کے دوران تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

sui northern 2

‏سابق کرکٹر کے بیٹے پرگھریلو ملازمہ سےجنسی زیادتی کاالزام، مقدمہ درج

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت تمام دستیاب وسائل شہریوں پر خرچ کرے گی اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے شہریوں کے دکھ درد پر سیاست کی جاتی ہے، تاہم گل پلازہ سانحے کے ذمہ داروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں 17 جنوری کی شب معروف گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں پوری عمارت تباہ ہو گئی تھی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں، جن میں سے 22 جاں بحق افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے۔ ان میں 6 لاشیں قابل شناخت تھیں جبکہ 15 افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.