میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کی شہباز شریف حکومت کی معاشی اصلاحات کی تعریف
مرتضی وہاب نے کہا کہ پنجاب میں سڑکیں تک وفاق بناتا ہے، لیکن کراچی میں کوئی تعاون نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے یہ نہ پوچھیں کہ ہماری یلو اور ریڈ لائن اب تک کیوں مکمل نہیں ہوئی، بلکہ وفاق سے پوچھیں کہ اس کا کراچی میں گرین لائن منصوبہ کیوں مکمل نہیں ہوا۔
میئر کراچی نے ایم کیو ایم کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب رہنما ایم کیو ایم سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا بھی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحے کی آڑ میں سیاست کوئی نہیں کر رہا۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔