sui northern 1

کراچی کو Privatize کردیں، ہم سب مل کر خرید لیں گے اور بہت اچھا چلائیں گے: تابش ہاشمی

کراچی کو Privatize کردیں، ہم سب مل کر خرید لیں گے اور بہت اچھا چلائیں گے: تابش ہاشمی

0
Social Wallet protection 2

پاکستان کے نامور میزبان تابش ہاشمی نے کراچی میں ہونے والے سانحہ گل پلازہ پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

sui northern 2

‘کراچی کا شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں گل پلازہ سے لائی گئی کوئی چیز موجود نہ ہو۔ بچپن سے لے کر جوانی اور اب جب پکی عمر میں ہیں، تو جو ایسوسی ایشنز کراچی میں تھیں، وہ ایک ایک کرکے ختم ہو رہی ہیں۔’

مری میں 20 انچ تک برف باری متوقع، پنجاب حکومت کی اہم ہدایات جاری

تابش ہاشمی نے کہا کہ ‘میں نے وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس سنی، جس میں انہوں نے کہا کہ میں جوابدہ ہوں، لیکن یہ سب صرف باتوں سے نہیں ہوتا، عمل کرنا پڑتا ہے۔ یہ کراچی میں کوئی پہلا واقعہ نہیں، کئی آنگیں لگ چکی ہیں اور کئی ڈمپروں کے نیچے بچے آ کر مر چکے ہیں۔’

میزبان نے مزید کہا کہ ‘اگر وزیراعلیٰ جوابدہ ہیں، تو مجھے بتائیں کیا ان کا عہدہ گیا؟ کیا ان کی تنخواہ کٹی؟ متاثرہ افراد کو جو ہرجانے دیے جاتے ہیں، وہ بھی یہ اپنی جیب سے ادا نہیں کرتے۔’

تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ ‘اگر مجھ سے پوچھیں، تو میں کہوں گا کہ جیسے حکومت کو احساس ہوا کہ ان سے پی آئی اے نہیں چل پارہا، تو انہوں نے وہ پرائیویٹائز کر دیا۔ آپ اسی طرح کراچی کو بھی پرائیویٹائز کر دیں۔ کراچی والے پٹھان، بلوچ، سندھی، مہاجر، پنجابی — جتنے بھی لوگ ہیں، ہم سب مل کر شہر خرید لیں گے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ بہت اچھا شہر چلا لیں گے۔ اگر اسی طرح چلنا ہے، تو کیونکہ ان سے برا تو نہیں چلا پائیں گے ہم شہر، کوشش کے باوجود۔’

Leave A Reply

Your email address will not be published.