sui northern 1

پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کیلئے بدستور بند

پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کیلئے بدستور بند

0
Social Wallet protection 2

حکومت پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش کے فیصلے میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے وفاقی حکومت سے منظوری حاصل کرنے کے بعد نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے تحت اب بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 فروری 2026 تک بدستور بند رہے گی۔

sui northern 2

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس پابندی کا دائرہ کار وسیع ہے اور اس کا اطلاق تمام بھارتی ایئر لائنز کے رجسٹرڈ مسافر طیاروں پر ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی اور نجی طیاروں کو بھی پاکستان کی حدود استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور یہ تمام طیارے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

فضائی حدود کی بندش سے متعلق جاری کردہ اس نئے نوٹم میں مختلف اوقات اور تکنیکی پہلوؤں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے تاکہ فضائی ٹریفک کی نقل و حرکت کو طے شدہ ضوابط کے مطابق رکھا جا سکے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پاکستانی حکام کی جانب سے اس فیصلے کے بعد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ فضائی سفر کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کیا جا سکے۔ اس توسیع کے نتیجے میں بھارتی پروازوں کو اب مزید ایک ماہ تک پاکستانی حدود کا بائی پاس کرنا ہوگا جس سے ان کے فضائی سفر کے دورانیے اور اخراجات پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.