مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ کے علاوہ وفاقی و صوبائی وزرا، ملکی و غیر ملکی مہمان بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے غیر قانونی اشتہارات اور بورڈز کی وسیع صفائی مہم کا آغاز
بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری بھی دیدنی رہی جس پر بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کی۔ بختاور بھٹو زرداری کی اس پوسٹ سے متاثر ہو کر سینیٹر شرمیلا فاروقی نے بھی سماجی میڈیا پر لکھا کہ وہ بھی اپنے بیٹے کی شادی پر اسی طرح خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔