Gas Leakage Web ad 1

لاہوریوں کیلئے گریٹر اقبال پارک میں جدید پلے لینڈ کا افتتاح، تفریح کے نئے دور کا آغاز

لاہوریوں کیلئے گریٹر اقبال پارک میں جدید پلے لینڈ کا افتتاح، تفریح کے نئے دور کا آغاز

0

لاہور کے تاریخی گریٹر اقبال پارک میں شہریوں، بالخصوص بچوں اور فیملیز کے لیے تفریح کا ایک نیا اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے دو ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے اس جدید پلے لینڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ پلے لینڈ عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈزنی لینڈ کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ٹیکس اور سرچارجز کے باعث بجلی کی قیمتیں ناقابل برداشت ہو چکی ہیں، نیپرا

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارکس میں بچوں اور خاندانوں کے لیے منفرد اور محفوظ تفریحی سہولیات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی ماحول میں میسر تفریحی مواقع نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ اس سے خاندانی تفریح کے رجحان میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ بسنت کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ مفت فراہم کرنے کا ذکر بھی کیا گیا، تاہم اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ اس پلے لینڈ میں موشن رائیڈ، سفاری موٹر بائیک، بریک ڈانس، میری گولڈ رائیڈ، پیرائٹ شپ اور دیگر جدید جھولے لگائے گئے ہیں جو بچوں اور بڑوں دونوں کی دلچسپی کا مرکز بنیں گے۔ منصوبے میں سکیورٹی اور معیار کو ترجیح دی گئی ہے اور تمام جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) سے حاصل کیے گئے ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ نے ہدایات جاری کیں کہ لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام پارکس میں فٹنس سرٹیفکیٹس اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہری محفوظ ماحول میں تفریح کر سکیں، جبکہ حکومت عوامی مقامات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.