صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس نوٹیفکیشن کی تردید کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر جعلی قرار دیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ وزارتِ تعلیم کے عہدے سے الگ ہو گئے ہیں۔
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے بھرپور اعتماد کے ساتھ بدستور بطور وزیرِ تعلیم اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی ذمہ داریوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا ردو بدل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ایسی جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، جبکہ انہوں نے عوام کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اس طرح کی خبروں پر کان دھرنے کے بجائے صرف مستند اور تصدیق شدہ ذرائع سے ملنے والی معلومات پر بھروسہ کریں۔