sui northern 1

یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت اب شہری نجی اسپتالوں میں مفت علاج کروا سکتے ہیں، مصطفیٰ کمال

یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت اب شہری نجی اسپتالوں میں مفت علاج کروا سکتے ہیں، مصطفیٰ کمال

0
Social Wallet protection 2

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے پروگرام کے تحت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی نجی اسپتالوں میں مفت طبی سہولیات حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے صدر، جیکب لائن میں دوسرے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ انہیں دوبارہ عوامی خدمت کی توفیق نصیب ہوئی۔

sui northern 2

سعودیہ: 1800 سال قبل حنوط شدہ چیتوں باقیات برآمد

انسانیت کی خدمت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے انہوں نے ایک حدیث کا تذکرہ کیا جس میں بنی اسرائیل کی ایک خاتون کا ذکر ہے جس نے ایک پیاسے کتے کو اپنے موزے کے ذریعے پانی پلایا تھا اور اس عمل پر اللہ تعالیٰ نے اسے اجرِ عظیم سے نوازا تھا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اللہ اپنی مخلوق سے محبت کرتا ہے اور کسی تکلیف میں مبتلا انسان کو راحت پہنچانا بہت بڑے ثواب کا کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزارت صحت کے اقدامات محض سرکاری کام نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کی تکالیف دور کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ملکی نظامِ صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہیلتھ کیئر سسٹم زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مثال دی کہ کورونا کی عالمی وبا نے یہ ثابت کر دیا تھا کہ جب بڑی تعداد میں لوگ بیک وقت بیمار ہوں تو امریکہ، چین اور برطانیہ جیسے طاقتور ممالک کا ڈھانچہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

پاکستانی تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک میں کسی وبا کے بغیر بھی بیماریوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر سال پیدا ہونے والے 61 لاکھ بچوں میں سے چار لاکھ ایسے ہیں جنہیں حفاظتی ٹیکوں کی ایک بھی خوراک نہیں مل پاتی، جبکہ لاکھوں بچوں کو صرف ایک ڈوز دی جاتی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے اس بات پر زور دیا کہ شعبہ صحت کا کام صرف مریضوں کا علاج کرنا ہی نہیں بلکہ شہریوں کو بیماریوں سے بچانا بھی ہے، اور یہ ذمہ داری صرف وزیر صحت کی نہیں بلکہ یو سی کونسلر سے لے کر تمام متعلقہ افراد پر عائد ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.