کراچی: وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل ملز میں قیمتی مشینری اور سامان کی چوری کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔
وزارتی خط میں گذشتہ دسمبر میں پیش آنے والے 36 ٹن اسکریپ چوری کے واقعے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، جس میں ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمد کے باوجود ملزمان کی ضمانت منظور ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے پی ایس ایل کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیدیا
خط میں بتایا گیا ہے کہ چوری شدہ سامان گیٹ نمبر 05 سے بغیر پاس کے باہر لے جایا گیا۔ ملزمان سجاد حسین خان اور نثار احمد پر اسکریپ چوری میں سہولت کاری کا الزام ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ اندرونی انکوائری میں پاکستان اسٹیل اور ڈی ایس جی سیکیورٹی کی کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔ خط میں ایف آئی اے سے افسران، سیکیورٹی گارڈز، ڈی ایس جی اہلکاروں اور اسکریپ ڈیلرز کے خلاف جامع تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔