sui northern 1

ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ

ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ

0
Social Wallet protection 2

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کے باوجود، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن ونگ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

sui northern 2

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل راجہ رفعت مختار کے ائرپورٹ دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ ادارہ روزانہ 94 بین الاقوامی پروازیں ہینڈل کر رہا ہے اور یومیہ 10 ہزار سے زائد بین الاقوامی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس فراہم کر رہا ہے۔

جنید صفدر رشتہ ازواج سے منسلک

13 جنوری کو ایک مصروف گھنٹے میں، ادارے نے 2,400 مسافروں کی ریکارڈ کلیئرنس مکمل کی، جو فی منٹ اوسطاً 4 مسافروں کے برابر ہے۔ اس کارکردگی کے باوجود، موسمی حالات اور تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر کے اوقات میں عارضی ہجوم پیدا ہو جاتا ہے۔

ائرپورٹ پر امیگریشن آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے، ایف آئی اے نے 15 روانگی اور 13 آمد کاؤنٹرز فعال کیے ہیں، جبکہ عملہ تین شفٹوں میں کام کر رہا ہے۔ ادارے نے مسافروں کی رہنمائی کے لیے کیو اسٹاف کی تعیناتی، کیو مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب، اور مرحلہ وار ای گیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے نے عملے میں اضافے اور پری ڈیپارچر ایپ کے اجرا کا اعلان بھی کیا ہے۔ ادارہ پی اے اے کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھے ہوئے ہے تاکہ مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.