راولپنڈی: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک تین رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
ذرائع کے مطابق، معائنے کے لیے پہنچنے والی ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔ ڈاکٹروں نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، جبکہ ٹیم کے جنرل فزیشن نے ان کا مکمل طبی چیک اپ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو کچھ دوائیں تجویز کی ہیں اور وہ جیل انتظامیہ کو میڈیکل رپورٹ بھیج دیں گے۔