اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی پر عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے سی ڈی اے کو اس عمل سے روک دیا ہے۔
معروف گلوکار کی موت،تفصیلات سامنے آگئیں
جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری محمد نوید احمد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔ عدالت نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (سی ڈی اے)، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پیپا) اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
عدالت نے تمام متعلقہ فریقین سے 2 فروری تک درخواست پر شق وار جواب اور معاملے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے سے دارالحکومت میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر عوامی تشویش کے پیش نظر قانونی عمل کو تیز کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔