Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تاریخ ساز پیش رفت، عالمی شراکت داری کا روشن باب

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تاریخ ساز پیش رفت، عالمی شراکت داری کا روشن باب

0

پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مربوط اور قانونی شکل دینے کے لیے دو نئے ادارے ‘پاکستان کرپٹو کونسل’ اور ‘پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی’ قائم کیے گئے ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد کرپٹو کرنسی مارکیٹ کو منظم کرنا، صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک واضح قانونی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام کے تحت اہم ایکسچینجز کے لیے عبوری لائسنس جاری کیے گئے ہیں، نیز مائننگ، ٹوکنائزیشن اور فِن ٹیک کے شعبوں میں پائلٹ پروجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سابق دورحکومت میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر شرح سود پردیےگئے: مصدق ملک

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ‘ورلڈ لبرٹی فنانشل’ کے اعلیٰ وفد سے ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں فریقوں کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں تعاون پر ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ‘ڈیجیٹل پاکستان’ کے وژن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہریوں کے لیے بہتر رابطے، آسانی سے رسائی اور شفافیت کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔ وفد کے چیف ایگزیکٹو زچری وِٹکوف نے پاکستان کی مربوط پالیسیوں کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

یہ تعاون کراس بارڈر ڈیجیٹل ادائیگیوں، زرمبادلہ کے لین دین اور ڈیجیٹل فنانس میں جدت لانے میں کلیدی ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ ‘ورلڈ لبرٹی فنانشل’ نے گزشتہ برس بھی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ بلاک چین، اسٹیبل کوائنز اور ڈیجیٹل فنانس میں تعاون کے لیے ایک ‘لیٹر آف انٹینٹ’ پر دستخط کیے تھے۔ یہ تازہ ترین اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ابھرتے ہوئے ریگولیٹری فریم ورک پر بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی دلچسپی اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.