بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پیدا ہونے والے زیتون کے تیل نے اپنی اعلیٰ کوالٹی کی بدولت عالمی سطح پر پہچان حاصل کر لی ہے۔ نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپٹیشن میں لورالائی کے ایکسٹرا ورجن اولیو آئل نے ‘سلور ایوارڈ’ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد لورالائی کے زیتون کو معیار، ذائقے اور افادیت کے اعتبار سے دنیا کے بہترین تیلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
ویرات کوہلی کی عالمی کرکٹ پر حکمرانی برقرار، چار سال بعد دوبارہ نمبر ون ون ڈے بیٹر بن گئے
اس عالمی اعزاز نے نہ صرف بلوچستان کی زرعی اہمیت کو اجاگر کیا ہے بلکہ پاکستان کی برآمدات کے لیے بھی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کی کامیاب کاشت اور بین الاقوامی مقابلوں میں جیت نے مقامی کسانوں کے لیے خوشحالی اور خودکفالتی کی نئی امیدیں پیدا کر دی ہیں، جس سے خطے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سینئر سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر عبداللہ بلوچ کے مطابق اپر بلوچستان میں زیتون کی یہ شاندار پیداوار اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ خطہ عالمی معیار کی زرعی مصنوعات فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ لورالائی اولیو آئل کی یہ بین الاقوامی کامیابی صوبے اور ملک بھر کے زرعی شعبے کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دی جا رہی ہے۔