Gas Leakage Web ad 1

کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے، مرتضیٰ وہاب

0

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے موقع دیا تو آج شہر میں دن رات ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے چند دنوں میں بلاول بھٹو زرداری کراچی کے لیے ایک بڑے ترقیاتی پیکیج کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، جس سے شہر کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

ویرات کوہلی کی عالمی کرکٹ پر حکمرانی برقرار، چار سال بعد دوبارہ نمبر ون ون ڈے بیٹر بن گئے

مرتضیٰ وہاب کے مطابق کے ایم سی اور سندھ حکومت مل کر کام کر رہی ہیں اور انہوں نے ٹاؤنز پر بھی زور دیا کہ وہ ترقیاتی عمل میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی سہولت کے پیش نظر تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ شہر کی تمام اہم شاہراہوں کو بہتر بنانے کی حکمت عملی پر کام جاری ہے، جس میں جہانگیر روڈ کی تعمیر و بحالی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور یہ منصوبہ کراچی کی مجموعی ترقیاتی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.