Gas Leakage Web ad 1

ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے، حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد ہیں: علی امین

ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے، حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد ہیں: علی امین

0

خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کے واضح دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ وہ بطور سابق وزیراعلیٰ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کے پاس ایسے ٹھوس شواہد ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

الزائمرز کے زیادہ تر کیسز کا ایک ہی جین سے تعلق، تحقیق میں انکشاف

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ تمام سرگرمیاں افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے علم میں ہیں اور انہیں وہاں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں پیش آنے والے دہشت گردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری براہِ راست ملوث تھے جبکہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے کئی واقعات میں افغان شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جو اس مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب موجودہ سیاسی منظر نامے میں اس حوالے سے مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا تھا کہ ریاست کو اس دعوے کے حق میں شواہد فراہم کرنے چاہئیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، تاہم سابق وزیراعلیٰ نے اب ان شواہد کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.