sui northern 1

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ کے حوالے سے اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ کے حوالے سے اتفاق

0
Social Wallet protection 2

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سیکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس میں پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات، باہمی تعاون اور مسافروں کے لیے امیگریشن کے عمل کو مزید آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

sui northern 2

ایف بی آر کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ

دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان "پری امیگریشن کلیئرنس” کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ کیا جائے گا۔ اس نئے نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ بنیادوں پر کراچی سے کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پری امیگریشن کلیئرنس کے تحت مسافروں کی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس پاکستان ہی میں مکمل کر دی جائے گی۔ اس نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو یو اے ای پہنچنے پر امیگریشن کی طویل کارروائی سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسافر ڈومیسٹک مسافروں کی طرح سیدھے ایئرپورٹ سے باہر نکل سکیں گے، جس سے سفر میں سہولت، وقت کی بچت اور مجموعی تجربہ بہتر ہوگا۔

یو اے ای وفد نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ پائلٹ منصوبے کے انتظامی و تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ حکام رابطہ کاری جاری رکھیں گے۔ کامیاب پائلٹ کے بعد اس نظام کو بتدریج مزید مقامات تک توسیع دی جائے گی۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.