sui northern 1

ایف بی آر کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ

ایف بی آر کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ

0
Social Wallet protection 2

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کو روکنے کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

sui northern 2

بھارتی ایما پر دہشت گرد ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،کور کمانڈر کوئٹہ

ذرائع کے مطابق، اس اقدام سے اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی اور غیرقانونی تجارت میں ملوث افراد کو گرفت میں لیا جا سکے گا۔ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کو اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔

ایف بی آر نے اس منصوبے کے لیے 10 ارب روپے کی فنڈنگ مانگی ہے، جس کے تحت موجودہ چیک پوسٹوں کو بھی جدید ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز میں تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے عملے کے لیے واضح قواعد، آپریشنل طریقہ کار اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت خالی آسامیوں پر مسلح افواج کے ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کو معاہدے کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.