وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی شفیع جان نے سندھ حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے اور کراچی کے جناح باغ میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔
مہک ملک کا اپنے ہوشربا معاوضے سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
شفیع جان کے مطابق، کراچی میں مینڈیٹ پی ٹی آئی کا تھا اور ان سے سیٹیں چھینی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد حکومت کا مذاکرات میں بیٹھنا مشکل ہوگا اور مفاہمت کا راستہ صرف مزاحمت سے ہی نکل سکتا ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے شفیع جان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا راستہ نہیں روکا گیا تھا اور انہیں جلسے کی اجازت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سڑک پر احتجاج کرنا چاہتی تھی تاکہ تھوڑی تعداد میں بھی زیادہ لوگ نظر آئیں۔ شازیہ مری نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔