چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر رسمی نوٹیفکیشن جمعرات تک جاری کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم کی صحت سہولت پروگرام 2027 تک بحال کرنے کی منظوری
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا طریقہ کار طے پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ "اسپیکر کے ساتھ طریقہ کار طے ہو گیا ہے، اور جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔”
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کے دو ارکان بھی موجود تھے، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن بینچوں پر نہیں بیٹھتی، اس لیے انہیں اس معاملے پر کوئی حق نہیں پہنچتا۔ ان کے مطابق، پیپلز پارٹی نے کوئی دستاویز جمع کرانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔