صدرِ مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کردیا
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا۔
آرڈیننس کے مطابق میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی جگہ ٹاؤن کارپوریشن یا ٹاؤن کارپوریشنز ہوں گی۔ سربراہ کا مطلب ٹاؤن کارپوریشن کا میئر یا یونین کونسل کا چئیرمین ہوگا۔
مقامی حکومت کا مطلب یونین کونسل اور ٹاؤن کارپوریشن ہوگا، جس میں حکومت کا مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر ہوگا۔ اسلام آباد میں تین ٹاؤن کارپوریشن ہوں گی۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے حلقوں کی حدود کے مطابق تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا گیا، ہر ٹاؤن کونسل میں اتنی یونین کونسل ہوں گی جتنی حکومت نوٹیفائی کرے۔