پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کردیا
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسکیمرز آپ کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کے لیے پی ٹی اے، ایف آئی اے، بینکوں کی نقالی کررہے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکارہ ادارہ کبھی بھی کال یا میسج پر آپ سے او ٹی پی، پن، شناختی کارڈ یا بائیو میٹرکس نہیں مانگے گا۔
موبائل صارفین چوکنا رہیں اور صرف سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی اے نے ایک بیان میں صارفین سے اپنی سمز اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کی اپیل کی اور خبردار کیا تھا کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔