Gas Leakage Web ad 1

کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کی بڑی کارروائی، 4 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس اور گاڑی ضبط

0

کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران چار کروڑ اسی لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس اور ایک گاڑی ضبط کرلی۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کی گئی، جہاں اسمگل شدہ سگریٹس کی کھیپ کو پشاور منتقل کیا جا رہا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سامان میں غیر ملکی ساختہ ملانو لندن سگریٹس کی 2,000 سلیوز اور مونڈ سگریٹس کی 6,100 سلیوز شامل ہیں۔ کارروائی کوئیک رسپانس فورس کی معاونت سے عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں اسمگلنگ کی اس بڑی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ادارہ اسمگلنگ اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.