وزیراعظم کی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلیے آسان قرضوں کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلیے آسان قرضوں کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت

0

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کی ترقی اور انہیں عالمی سطح پر مسابقتی بنانے سے برآمدات میں نمایاں اضافے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

یہ بات انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے سمیڈا (SMEDA) کے تیار کردہ تین سالہ بزنس پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

آئی ایم ایف سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا، حکومت نے مالی جھٹکوں سے بچنے کیلئے نیا نظام متعارف کرادیا

اجلاس میں وزیراعظم کو پلان کے تحت آئندہ اقدامات کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے ایس ایم ایز ہارون اختر اور سمیڈا کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی قابل عمل منصوبہ بندی پر تعریف کی۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا، "چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی استعداد کار بڑھا کر اور انہیں عالمی مارکیٹ سے جوڑ کر ہم ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔”

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

اجلاس میں ایس ایم ایز کے سامنے موجود مسائل، ان کے حل کی حکمت عملی، ایس ایم ایز کو برآمدی دھارے میں شامل کرنے کے طریقہ کار، اور مختلف ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس ایم ایز کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے حال ہی میں 6 شہروں میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مسابقت کے لیے تربیتی پروگرامز بھی جاری ہیں۔ خواتین کو ایس ایم ای سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کے منصوبوں پر بھی پیش رفت کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، سمیڈا کے بورڈ ارکان اور متعلقہ سرکاری افسران شریک تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.