سانحہ 9 مئی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں 2 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ان اپیلوں پر باقاعدہ سماعت کے لیے اس بینچ کی منظوری دی ہے۔
فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج
جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں قائم ہونے والا یہ دو رکنی بینچ نو جنوری سے اٹھائیس فروری تک انسداد دہشت گردی کے مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔
یہ بینچ میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں اور سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائے گا۔