پاکستان
PK-40 مانسہرہ پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل ہو گی
صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 مانسہرہ پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی درخواست پر کل دوبارہ گنتی ہوگی۔
اے آر وائی کو ملنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 40 مانسہرہ سے ن لیگ کے سردار شاہ جہاں 44 ہزار 12 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالشکور خان 43 ہزار 680 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
آزاد امیدوار نے نتیجے پر شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس کو ریٹرننگ افسر سے منظور کر لیا ہے۔
آر او نے مذکورہ حلقے میں کل (ہفتہ) صبح 10 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔