قومی مذاکراتی کمیٹی نے اپنی مجوزہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، تاہم رپورٹ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے مگر ہم نے شرکت سے انکار کر دیا ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے اور مذاکرات تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہی ہوں گے۔
پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ
قومی مذاکراتی کمیٹی کی یہ قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، جبکہ ایم کیوایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔