بلاول کا وژن کراچی کو موئنجو دڑو بنانے کا ہے، حافظ نعیم الرحمان

بلاول کا وژن کراچی کو موئنجو دڑو بنانے کا ہے، حافظ نعیم الرحمان

0

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا مشن کراچی کو موئنجو ڈرو بنانے کا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں گورننس کا بحران ہے، کراچی کا پنجاب سے موازنہ نہ کیا جائے، پنجاب میں جتنے فنڈز ملتے ہیں اس حساب سے کارکردگی دیکھی جائے جبکہ سندھ کا تو برا حال ہے ہی لیکن پنجاب میں بھی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی صورتحال کو دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے، یہ لوگ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ کے فور منصوبہ وفاق کی ذمہ داری ہے، یہ لوگ جب وفاق میں تھے اس وقت انہوں نے کیا کیا تھا اور اب بھی یہ وفاق کا حصہ ہیں، ہر مشکل وقت میں وفاق کے ساتھ ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے فور کے لیے پانی کو گھروں تک پہنچانے کا کام بھی تو سندھ حکومت کا تھا لیکن سندھ حکومت نے اپنے حصے کا کوئی کام نہیں کیا ہے۔

سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد، ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے 3 ہزار 400 ارب روپے کھا گئی ہے، نعمت اللہ خان نے اپنے دور کے آخر میں کے فور پر کام شروع کر دیا تھا مگر 21 سال ہو گئے ابھی تک منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے اور آپ کبھی 10، کبھی 20 اور کبھی 1970 کی ڈبل ڈیکر لا رہے ہیں، بلاول کا وژن کراچی کو موئن جو دڑو بنانے کا ہے، لہٰذا بلاول وژن کی بات کرنے والے وزیر اعلیٰ سندھ حساب دیں، جنہوں نے کراچی میں میئر شپ پر قبضہ کیا اور جنہوں نے جعلی حکومت دی وہی چھڑوائیں بھی، وسیع تر قومی مفاد کے نام پر سسٹم مسلط کرنے والے جواب دیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر برا وقت آتا ہے تو مصنوعی لڑائی لڑنا شروع کر دیتے ہیں، کراچی میں پیپلز پارٹی کو بھی فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا، پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے ان کو کوئی ووٹ نہیں دیتا، آئین میں ترمیم کرنا ہو تو پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دیتی ہے لیکن جب عوام کی بات آئے تو بلیم گیم کرنا شروع ہو جاتا ہے، کراچی منی پاکستان ہے اور پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی کرتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.