لاہور، تقریب میں نک دا کوکا گانا چلنے پر انتظامیہ کا سخت ایکشن، 3 ملازمین معطل

لاہور، تقریب میں نک دا کوکا گانا چلنے پر انتظامیہ کا سخت ایکشن، 3 ملازمین معطل

0

لاہور میں وال سٹی اتھارٹی کے زیرِ اہتمام شالامار باغ میں جاری ایک پروگرام کے دوران مشہور گانے ’نک دا کوکا‘ چلنے پر ایکشن لیتے ہوئے تین ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ممنوعہ گانا چلانا وال سٹی اتھارٹی انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا، کیونکہ یہ گانا متعلقہ سرکاری محکمہ کی منظور شدہ فہرست میں شامل نہیں تھا جس پر انتظامیہ نے کارروائی کی۔

سی ویو پر عالمی کراچی میراتھن کا انعقاد، 25 ممالک کے 7 ہزار سے زائد رنرز شریک

شالامار باغ میں جاری پروگرام میں شرکا کی فرمائش پر جیسے ہی گانا شروع ہوا تو انتظامیہ حرکت میں آئی اور اسے فوری بند کروا دیا، جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تین ملازمین کو معطل بھی کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ وال سٹی اتھارٹی تانیہ قریشی نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گانا منظور شدہ فہرست میں شامل نہیں تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.