ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اہم سرکاری دورے پر بیجنگ روانہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 2025 افغان خواتین کے لیے بدترین سال رہا جہاں انہیں تعلیم اور روزگار سے محروم کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے اس کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔