sui northern 1

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے وفد کی گورنر اور کور کمانڈر پشاور سے اہم ملاقات

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے وفد کی گورنر اور کور کمانڈر پشاور سے اہم ملاقات

0
Social Wallet protection 2

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے وفد نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کے آغاز میں وفد نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

sui northern 2

پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری، شرح خواندگی 63 فیصد ہوگئی

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے شرکاء کے سوالات کے جامع اور مفصل جوابات دیے۔ اس سیشن کے دوران شرکاء کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے کیے گئے مؤثر اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس سیشن کے ذریعے انہیں بارڈر مینجمنٹ کے حقیقی مسائل اور دیگر چیلنجز سے متعلق گہری آگاہی حاصل ہوئی ہے۔

بعد ازاں، وفد نے گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا اور گورنر خیبر پختونخوا سے مختلف قومی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے قلعہ بالا حصار میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں علاقے کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان اور فرنٹیئر کور ہماری محافظ اور ملک کی سالمیت و ترقی کی ضامن ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.