sui northern 1

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت، چین کے فاملنک پاور ٹیکنالوجی گروپ کی جانب سےبھاری سرمایہ کاری کا آغاز

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے توانائی شعبے میں ایک تاریخی اور اسٹریٹجک پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چین کے عالمی شہرت یافتہ انرجی ٹیکنالوجی گروپ فاملنک پاور نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنے آپریشنز کا آغاز کرتے ہوئے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر ذولفقار علی بھٹی نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کے توانائی سیکٹر کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی اور حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔چینی ٹیکنالوجی پاور گروپ کے جدید منصوبے کے تحت ماحول دوست اور دیرپا لیتھیم بیٹری، سولر انرجی اسٹوریج اور پاور بیک اپ سسٹمز متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے شمسی اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کو محفوظ کر کے لوڈشیڈنگ، توانائی کے ضیاع اور عدم استحکام جیسے دیرینہ مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف درآمدی ایندھن پر پاکستان کے انحصار میں کمی لائے گی بلکہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی، صنعتی پیداوار میں بہتری اور سستی، قابل اعتماد توانائی کے متبادل حل فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، فاملنک پاور کے سی ای او مسٹر جیکب، ایم ڈی مسٹر لی اور جی ایم پاکستان عمیر احمد نے تقریب میں شرکت کی، جبکہ سی ای او مسٹر لی نے کہا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی منتقل کر کے پاکستان کو ریجنل لیڈرشپ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہم یہاں طویل المدت شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ ڈاکٹر ذولفقار علی بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت نے لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور دیگر شہروں میں اسپیشل انوسٹمنٹ زونز قائم کیے ہیں، جہاں سرمایہ کاروں کو دس سال کے لیے انکم ٹیکس میں چھوٹ اور نئی مشینری کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے، جبکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے سی پیک کو دونوں ممالک کے درمیان ایک بے مثال منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی اور توانائی کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے۔
تقریب کے اختتام پر مختلف مقامی گروپس اور چینی کمپنیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جسے توانائی کے شعبے میں پاکستان کے لیے ماحول دوست، مستحکم اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.