sui northern 1

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا: وفاقی وزیر احسن اقبال

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا: وفاقی وزیر احسن اقبال

0
Social Wallet protection 2

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے اور مسلح افواج کی جرات کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے۔

sui northern 2

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم اور سپہ سالار کی ستائش اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت دفاع اور ترقی کے لیے متحد ہو کر کوششیں کر رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نارووال کے عوام نے حالیہ دنوں میں شدید سیلاب کی مشکلات برداشت کیں لیکن اس قدرتی آفت سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو بہادر اور محنتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔

بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پرہوگا، وہ ہینڈشیک نہیں کرنا چاہتےتو ہمیں بھی شوق نہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سیلاب کے بعد کسانوں نے دوبارہ زمینوں کو آباد کیا اور اس دوران تین ہزار ایکڑ رقبے پر کنولا کا بیج مفت فراہم کیا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خوردنی تیل کی مقامی سطح پر تیاری سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی جو معیشت کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے پچھلے دورِ حکومت میں ملک کو ترقی دی تھی، مگر 2018 میں ایک سازش کے ذریعے ایک نااہل شخص کو اقتدار سونپا گیا جس نے جھوٹے وعدوں سے عوام کو گمراہ کیا اور ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کٹھن فیصلے کیے جس کی بدولت آج ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، کاروباری عمل تیز ہوا ہے اور سرمایہ کاروں کا بھروسہ بحال ہوا ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ایجنڈا ملک اور فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنا ہے، جبکہ فوج کے جوان ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو جماعت ملکی اداروں کو نشانہ بنائے اسے سیاست کا حق نہیں ملنا چاہیے۔ احسن اقبال نے الزام لگایا کہ عمران خان نے برطانیہ سے آنے والی رقم قومی خزانے میں لانے کے بجائے اپنے دوست کو دی اور اب وہ اپنے اعمال کی سزا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو صادق اور امین کہلانے والا شخص چوری میں پکڑا گیا ہے اور قوم اداروں کے خلاف بولنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔

وفاقی وزیر نے اعادہ کیا کہ تمام ادارے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کو سرمایہ کاری کا مرکز بنایا جائے گا اور نوجوانوں کو تعلیم و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.